Betterlife the diary game steem challenge @saleembk 28.06.2021

in Urdu Community5 months ago

Polish_20210628_183313512.jpg

السلام علیکم دوستو کیسے ہو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے میری دعا ہے کہ آپ جہاں بھی رہیں خوش رہیں آباد رہیں۔
دوستو آج میں صبح 6 بجے اٹھا اٹھ کر میں نے ہاتھ منہ دھویا۔
ہاتھ منہ دھونے کے بعد میں نے ٹوتھ پیسٹ کیا۔ ٹوتھ پیسٹ کرنے کے بعد میں باہر چہل قدمی کے لیے نکل گیا.
میں نے بیس منٹ چہل قدمی کی بیس منٹ چہل قدمی کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔واپس آکر میں نے تھوڑا سا آرام کیا۔آرام کرنے کے بعد میں نے ناشتہ کیا۔
روزانہ کی طرح آج بھی میں نے ناشتہ چائے اور پراٹھے کے ساتھ کیا.

ناشتہ کرنے کے بعد صبح سویرے ہم نے ایک مزدور کو فون کیا کہ ہماری مونگ کی فصل کو پانی لگانا ہے آپ جلدی سے آ جائیں.
تو مزدور تھوڑی دیر کے بعد آ گیا ہم نے اسے کہا کہ نالہ بھی گندا پڑا ہے آپ پہلے نالے کو صاف کردیں اس کے بعد پانی لگانا۔
تو وہ پہلے نالے کو صاف کرنے لگ گیا۔

ہم نے مزدور سے کہا کہ آپ تسلی کے ساتھ نالے کو صاف کریں کیونکہ ابھی ہمارا کزن پانی لگا رہا ہے جب وہ پانی لگا لے گا تو اس کے بعد ہمارا نمبر آئے گا۔
ہم نے اسے کہا کہ ابھی دو گھنٹے باقی ہیں آپ تسلی کے ساتھ کام کریں۔

تو مزدور نالا صاف کرنے لگ گیا اس کے بعد ہم گھر آگئے۔گھر واپس آ کر میں نے گھاس کا کترا کیا۔کترا کرنے کے بعد میں نے ٹھنڈا پانی پیا۔
اس کے بعد میں نے مرغیوں کو دانے ڈالے اور انہیں تازہ پانی دیا۔

پھر تقریبا دس بجے میں مزدور کے پاس گیا۔
مزدور نالے کو صاف کر رہا تھا۔تھوڑی دیر کے بعد ہمارے کزن کا پانی ختم ہو گیا پھر مزدور نے پانی ہماری فصل میں چھوڑ دیا۔
میں مزدور کے پاس تقریبا آدھا گھنٹہ کھڑا رہا۔
اس کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔

پھر 11:30 بجے میرا چھوٹا بھائی مزدور کے پاس گیا اس نے مزدور سے کہا کہ تم جاکے ہماری بیٹک سے کھانا کھاآؤ میں اتنے تک یہاں پر کھڑا ہوتا ہوں۔جب مزدور یہاں پر آیا تو میں نے مزدور کو پہلے تو ٹھنڈا پانی پلایا اس کے بعد میں اس کے لیے کھانا لے آیا۔
اس نے آرام کے ساتھ کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد وہ پھر پانی کی طرف چلا گیا۔

اس کے بعد میں نے بھی 12 بجے دوپہر کا کھانا کھایا۔میں نے اپنے چھوٹے بھائی کو فون کیا کہ تم وہی مزدور کے پاس بیٹھنا میں سوتا ہوں۔
تو میں سو گیا۔جب اٹھا تو چار بج رہے تھے۔
جب اٹھا تو میرا چھوٹا بھائی بھی گھر آیا ہوا تھا۔میں نے اس سے پوچھا کہ پانی کب ختم ہوا تھا اس نے کہا کہ 2 بجے پانی ختم ہو گیا تھا۔

اس کے بعد میں نہانے کے لیے چلا گیا نہا کا جب میں واپس آیا تو میں ٹھنڈا پانی پیا پانی پینے کے بعد میں نے ایک کپ چائے کا پیا۔
چائے پینے کے بعد میرے کزن نے مجھے ایک چھوٹے سے کام کے لیے تری خیل بھیج دیا اس نے مجھے کہا کہ ایک کلو دہی لے کے آنی ہے آدھا کلو ٹماٹراور آدھا کلو کھیرے۔

تو چائے پینے کے بعد میں نے موٹرسائیکل نکالا اسے سٹارٹ کیا اور دوکان کی طرف نکل پڑا۔
پانچ منٹ کے اندر میں دکان پر پہنچ گیا۔
میں نے سب سے پہلے ٹماٹر اور کھیرے لیے۔
اس کے بعد میں نے ایک کلو دہی کا لیا دہی لینے کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔

واپس آکر میں نے یہ ساری چیزیں اپنے کزن کے گھر دے دیں۔اس کے بعد میں گھر کے کاموں میں مصروف ہوگیا۔گھر کے کام کرنے کے بعد میں باہر کھلی ہوا لگانے کے لئے نکل گیا۔
تھوڑی دیر کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔
جب میں گھر واپس آیا تو شام ہو چکی تھی اسی طرح میرا آج کا یہ دن گزر گیا یہ تھی میری ڈائری امید کرتا ہوں آپ سب کو پسند آئی ہوگی۔

اللہ پاک آپ سب کو خوش رکھے۔
اللہ حافظ

IMG_20210628_113938.jpg

IMG_20210628_113402.jpg

IMG_20210628_113614.jpg

IMG_20210628_113806.jpg

IMG_20210628_114243.jpg

IMG_20210628_113833.jpg

IMG_20210628_110432.jpg

IMG_20210628_110331.jpg

IMG_20210628_111042.jpg

IMG_20210628_111116.jpg
Hello friends, how are you? I hope you are all well. I pray that you will be happy wherever you are.
Friends, I woke up at 6 am today and washed my hands and face.
After washing my hands and mouth, I applied toothpaste. After applying toothpaste, I went out for a walk.
I took a 20 minute walk and after a 20 minute walk I came back home. When I came back I rested a bit. After resting I had breakfast.
Today, as usual, I had breakfast with tea and pratha.

Early in the morning after breakfast we called a laborer to water our peanut crop so you can come quickly.
So the laborer came after a while. We told him that the drain is also dirty. You should first clean the drain and then water it.
So he started cleaning the drain first.

We asked the laborer to clean the drain with satisfaction because now our cousin is watering. When he will water, then our number will come.
We told him that you have two hours left to work with satisfaction.

So the laborer started cleaning the drain. After that we came home. When I came back home, I cut the grass. After cutting, I drank cold water.
Then I fed the chickens grains and gave them fresh water.

Then at about ten o'clock he went to the laborer.
The laborer was cleaning the drain. After a while our cousin ran out of water then the laborer left the water in our crop.
I stood with the laborer for about half an hour.
Then I came back home.

Then at 11:30 my younger brother went to the laborer and he said to the laborer, "Go and eat from our batik. I have been standing here for so long." Later I brought food for him.
He ate comfortably and after eating he went back to the water.

After that I also had lunch at 12 o'clock. I called my younger brother and told him to sit next to the same laborer and sleep.
So I fell asleep. When I woke up, it was four o'clock.
When I woke up, my younger brother had also come home. I asked him when the water had run out. He said that the water had run out at 2 o'clock.

After that I went to take a bath. When I came back I drank cold water. After drinking water I drank a cup of tea.
After drinking tea, my cousin sent me to Trikhel for a small job. He told me to bring a kilo of yoghurt, half a kilo of tomatoes and half a kilo of cucumbers.

So after drinking tea, I took out my motorbike, started it and went to the shop.
Arrived at the shop in five minutes.
I picked tomatoes and cucumbers first.
After that I took a kilo of yoghurt and returned home.

When I came back, I gave all these things to my cousin's house. After that, I was busy with household chores. After doing housework, I went out to ventilate.
After a while I came back home.
When I came back home, it was evening. Similarly, my day had passed. This was my diary. I hope you all liked it.

May God bless you all.

ALLAH HAFIZ
special thanks
@yousafharoonkhan
@r2cornell
and
@haseeb-asif-khan
Regards
@saleembk

Sort:  
 5 months ago 

Walekum salam
Dear brother your dariy report is so amazing I appreciate your dailyactivities posting continue it

 5 months ago 

thanks

 5 months ago 

Bahut mazey ki post lgai hy

 5 months ago 

thanks

 5 months ago 

آج کا دن بہت مصروف گزرا ہے آپ نے اس وقت مونگ کی فصل کو پانی کی بہت زیادہ ضرورت ہے

 5 months ago 

جی بلکل مونگ کی فصل کو پانی کی شدت ضرورت تھی

 5 months ago 

ماشاءاللہ آپ کی مونگ کی فصل بہت پیاری ہے

 5 months ago 

بہت شکریہ

 5 months ago 

Bhai Allah ap ki fasal me barkat daly ameen or achi tasverrain banai hy

 5 months ago 

ameen